مبارک ہو سئیں ۔
اکادمی ادبیات پاکستان کی ججز کمیٹی کے فیصلے کے بعد آج پاکستانی زبانوں میں لکھی گئی 2022ء کی کتب پر ایوارڈز کا اعلان ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ اس کی رو سے سرائیکی وسیب کے نامور ادیب دانشور محقق ناول نگار سئیں محمد حفیظ خان صاحب کے سرائیکی ناول “مر ما جیون دی” کو مہر عبدالحق ایوارڈ دیا گیا۔ پاکستان میں یہ ناول ملتان انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اینڈ ریسرچ اور انڈیا میں میٹر لنک پبلشرز لکھنو نے شائع کیا ہے۔ “مر ما جیون دی” کو اردو عالمی کانفرنس کراچی منعقدہ دسمبر 2023ء میں بھی بہترین سرائیکی ناول کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔ ہم دل کی گہرائیوں سے سئیں محمد حفیظ خان صاحب کو مبارک باد پیش کرتے ہیں