میراحرف حرف خرید لے
میری چاہتوں کاخیال کر
کبھی میں بھی شامل_حال
تھا
میری حالتوں کاخیال کر
جہاں دفن ہیں مری چاھتیں
انہی تربتوں کا خیال کر
تو ہے میر _من میرے مہرباں
میری حسرتوں کا خیال کر
مجھے قید_کرب سے دور رکھ
میری قربتوں کاخیال کر
میں تیرا گدا میرے بادشاہ
میری غربتوں کا خیال کر
رہی شب باشب تیرہ شبی
میرے رتجگوں کا خیال کر
میں ہوں جان ے خالد_خال وخد
میرے مسکنوں کا خیال کر..
#خالدپرویز