عامر حفیظ ملک

تازہ غزل
سبز سوچوں کے زرد ہونے تک
ساتھ رہنا تھا گرد ہونے تک

وہ میرے ساتھ چل سکا لیکن
ایک سے،ایک فرد ہونے تک

دل میں جتنی جگہ تھی دے ڈالی
تیری چاہت کو درد ہونے تک

فاصلہ چند گام ہی کا ہے
ابن آدم سے مرد ہونے تک

جی رہا ہے تمہارے بن عامر
دل کی دھڑکن کے سرد ہونے تک
(عامر حفیظ ملک )

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *