اظہر جتوئی
،ماسٹر ان ماس کمیونیکیشن
97سے صحافت کا آغاز روزنامہ پاکستان اسلام آباد سے سب ایڈیٹر کے طور پر کیا ۔
99میں روزنامہ دن اسلام آباد میں نیوز ایڈیٹر کے طور پر خدمات سر انجام دیں ۔
2001سے این این آئی نیوز ایجنسی سے رپورٹنگ شروع کی۔سابق وزرائے اعظم بےنظیر بھٹو ،غلام مصطفیٰ جتوئی ،شوکت عزیز ۔عمران خان،راجہ پرویز اشرف ،یوسف رضا گیلانی سمیت ملک کے نامور سیاستدانوں کے انٹرویوز کیے ،امریکی صدر کلنٹن کے دورہ پاکستان پر کوریج کی ۔
2006 میں روہی ٹی وی جوائن کیا ۔سرائیکی علاقے کی محرومیوں اور مسائل کو ایوانوں میں اجاگر کیا ،سیلاب کے دوران سرائیکی وسیب کی بھرپور کوریج کی۔روہی ٹی وی میں نامور کامیڈین افتخار ٹھاکر کے ساتھ اساں سب خیر اے انفوٹینمنٹ پروگرام ،دی رپورٹر ،لائیو ودھ روہی سمیت کئی پروگرام کئے ،
بعد ازاں ابتک ٹی وی ،ایکسپریس نیوز میں خدمات سر انجام دیں ،اب 92 نیوز میں بطور تجزیہ کار ،سینئر نمائندہ کام کر رہا ہوں ۔
اس وقت نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سینیئر نائب صدر ،
صدر اکنامک جرنلسٹ فورم ،کے عہدوں پر جرنلسٹ کمیونٹی کے لئے خدمات سر انجام سر رہے ہیں ۔